اتوار 13 جون کو ہونے والے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے اگلی فتح کیلئے نسبتاً کمزور ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنی فتح کو ثبت کرنے کیلئے نگاہیں مرکوز کرلی ہیں۔ میچ اتوار کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔
سہیل اختر کی قیادت میں ٹیم کا اسکواڈ پوائنٹ ٹیبل پر 10 پوائنتس کے ساتھ سب سے ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔ اس میچ میں اسلام آباد کی ٹیم فہیم اشرف اور حسن علی جیسے پیسر کے بغیر کھیلے گی۔