اہم خبر:آج پورا دن بجلی بندرہنےکی باتیں افواہیں ہیں
ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔
آئیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز گردش کرنے والی صبح 9 سے شام 7 بجے تک بجلی کی عدم فراہمی کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
پی ایس ایل 6 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندر سے ہوگا۔
وزیر خزانہ نے لمبی کالز، ایس ایم ایز اور انٹر نيٹ ڈيٹا پرمجوزہ ٹيکس واپس لينے کا اعلان کر ديا۔
ملتان میں شجاع آباد کے علاقے جلال پور کھاکھی کے قریب پولیس مقابلے میں دلہن سے زیادتی میں ملوث ایک اور ملزم مارا گيا۔ ملزم شوکت رونگھا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہواْ۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش، کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان۔
سوئی گیس حکام کا تین روز کیلئے فیکٹریوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کرنے کا امکان۔
وزیراعظم عمران خان 2 دن کی چھٹیاں گزارنے کے بعد آج نتھیاگلی سے واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔
کينيڈا ميں دہشت گرد حملے ميں شہید پاکستانی خاندان کے چاروں افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
بلاول بھٹو کی بيٹے کے بدلے بيٹا اور بزرگ کے بدلے بزرگ گرفتار کرنے کی دھمکی۔