ویکسین لگوانے سے انکارخواتین پولیس اہلکاروں کومہنگاپڑگیا
ہیڈ کانسٹیبل سمیت 6 اہلکار معطل

ضلع بنوں میں کرونا ویکسین لگوانے سے انکار پر 6 خواتین اہلکاروں کو معطل کرديا گيا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں کے اعلامیہ کے مطابق معطل ہونے والے خواتین میں ایک ہیڈ کانسٹيبل اور 5 کانسٹیبل شامل ہیں۔ معطل کی جانے والی خواتین کی تنخواہیں بھی تاحکم ثانی روک دی گئی ہیں۔ ان خواتین اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹبل رفعت سہیل اور رخسانہ، روحیدا، ذکیہ ، گلشن اور ذکیہ رحمان شامل ہیں۔