پشاور: کرونا ویکسینیشن، علماء میدان میں

علماء کے تعاون کے بغیر کوئی مہم ممکن نہیں،ڈپٹی کمشنر

کرونا ویکسین کے خلاف منفی تاثر کو شکست دینے اور عوام کو ویکسی نیشن کی طرف راغب کرنے کے ليے پشاور کے جید علماء میدان میں آگئے۔ اس حوالے سے منفی تاثر کو زائل کرنے کی غرض سے پشاور کے جید علماء کرام نے ویکسین لگوائی جو ممکنہ طور پر عوام میں کرونا ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈوں اور افواہوں کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کا کہنا ہے کہ جب تک مساجد کے ائماء اور علماء ہمارے ساتھ نہ ہوں کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے انتظامیہ کی درخواست قبول کرنے پر علماء کرام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے علماء کرام سے مساجد میں بھی کرونا ویکیسن کی آگاہی پر بیان دینے کی درخواست کی۔ اس موقع پر علماء کرام کا کہنا تھا کہ ہم نے عملی مظاہرہ کرکے کرونا ویکسین لگوائی اور ہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ویکسین لگوائیں اور خود کو اس بیماری سے محفوظ رکھیں۔ ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے بڑے دینی مدارس کے طلباء کے لیے خصوصی ویکسی نیشن مہم کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت طلباء کو ان کے مدرسوں میں ہی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

COVID-19

CORONA VACCINE

COVID NEWS

Tabool ads will show in this div