راشد خان کےاسپیل نےپشاورزلمی کی کمرتوڑ دی تھی، شعیب ملک
جس کے باعث لاہور 10رنز سےکامیاب ہوا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے نوجوان افغان لیگ اسپنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راشد خان نے پشاور زلمی کیخلاف میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرکے ٹیم کی کمر توڑ دی تھی۔
پشاور زلمی کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ پشاور زلمی کیخلاف میچ کے دوران راشد خان نے زلمی کے تمام اسٹرائیک پلئیرز کی وکٹیں لےکر لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اس سے قبل راشد خان نے پشاور زلمی کیخلاف میچ میں 4اوورز میں 20 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
دوسری جانب اسی میچ میں سابق کپتان شعیب ملک نے 48 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ زلمی کو فتح سے ہمکنار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے تھے۔