مستوج اور اپرچترال کی مرکزی سڑک دریا بُرد ہوگئی

ہزاروں افراد مشکلات کا شکار

مستوج اور اپر چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی واحد سڑک ریشن کے مقام پر دریا برد ہوگئی ہے۔

چترال میں ریشن کے مقام پر سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر دونوں اطراف پھنس گئے ہیں اور سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔دریا میں پانی بڑھنے اور کٹائی کے باعث ریشن کی زرعی آراضی بھی دریا برد ہوگئی ہے۔

علاقے کی واحد مرکزی سڑک دریا برد ہونے کی وجہ سے اپر چترال کی تقریبا 3 لاکھ آبادی محصور ہوگئی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بروقت اقدامات سے بڑے نقصان سے بچا جاسکتا تھا۔دریا کی کٹائی کی وجہ سے رہائشی مکانات بھی دریا برد ہورہے ہیں۔متاثرہ گھرانوں کےافراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

Tabool ads will show in this div