پی ایس ایل میں گلیڈیئٹرز آج یونائیٹڈ سے ٹکرائے گا
سرفراز الیون پوائنٹ ٹیبل پر سب سے نچلی پوزیشن پر موجود
ابوظہبی میں جمعہ 11 جون کو ہونے والے پلے آف کیلئے اہم مقابلے میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گا۔ سرفراز الیون نے پی ایس ایل پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے اس میچ سے امیدیں باندھ لی ہیں۔
پانچ میچز کھلینے کے بعد سرفراز الیون کی ٹیم اس وقت لیگ ٹیبل میں سب سے نچلی پوزیشن پر موجود ہے۔