حضرت عمرفاروق رضي اللہ تعالی عنہ کے يوم شہادت پرکراچی، اور دیگرشہروں میں ريلیاں

Nov 30, -0001

 اسٹاف رپورٹ


کراچی : حضرت عمر فاروق رضي اللہ تعالي عنہ کے يوم شہادت کے موقع پر کراچي میں ريلي نکالي گئي جس ميں بڑي تعداد ميں لوگوں نے شرکت کي۔


حضرت عمرفاروق رضي اللہ تعالي عنہ کے يوم شہادت پر ریلی کا آغاز لسبيلہ سے ہوا جو ريگل چوک تک گئی ۔ ريلي کے شرکا نے حضرت عمرفاروق رضي اللہ تعالي عنہ کو زبردست خراج عقيدت پيش کرتے ہوئے اُن کي بہادري ۔ شجاعت اور آپ کي زندگي پر روشني ڈالي ۔


ريلي کے موقع پر تمام مقررہ راستوں پر پوليس اور رينجرز کا سخت پہرہ تھا ۔ ريلي کے شرکا نے حکومت سے مطالبہ کيا کہ حضرت عمر فاروق رضي اللہ تعالي عنہ سمیت خلفائے راشدین کے يوم شہادت پر عام تعطيل کا اعلان کيا جائے ۔


کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر شھروں میں بھی حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔۔


 مختلف شہروں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ جھنگ ميں امیرالمومنین سید نا حضرت عمر فارق اعظم کے یوم شہادت پراہلسنت والجماعت کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔۔


 ملتان میں چوک منظور آباد اور بہاول پور میں بھی فرید گیٹ سے چوک فوارہ تک ریلی نکالی گئی ۔۔۔ خیرپور میں لقمان پھاٹک سے نکالی گئی ریلی مختلف سڑکوں سے گزری ، اور مارکیٹ چوک پر دھرنا دیا۔۔


 مقررین نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی عدل و انصاف کا مثالی نمونہ تھی۔ شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدین کی شہادت کے ایام پر سرکاری تعطیل کی جائے۔ سماء

اور

میں

کے

Tabool ads will show in this div