کنٹرول روم سے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی جاری

CONTROL ROOM

اسلام آباد: پنجاب کے 12 اضلاع اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا آغاز ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم نے کام شروع کر دیا۔ پنجاب کے لیے تین اور سندھ کے لیے ایک ٹیم کام کررہی ہے ۔

سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو نے کے بعد الیکشن کمیشن کے کنٹروم رول نے بھی کام شروع کردیا ۔ کنٹرول روم کے ذریعہ بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق دونوں صوبوں کےلئے 4 ٹیمیں دو شفٹوں میں کام کریں گی۔ پنجاب کے 12 اضلاع کےلئے تین جبکہ سندھ کےلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے:کراچی اور پنجاب میں پولنگ کا آغاز

بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز صبح ساڑھے سات بجے ہوا جو شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی۔ سیکیورٹی کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور فوج کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع 1101 پر دی جا سکتی ہے۔

پولنگ کا عمل شروع ہونے کے بعد چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا خان نے راولپنڈی میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کر کے انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔

سندھ  میں رينجرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختيارات حاصل ہیں۔ کراچی کے6 اضلاع میں قائم 4ہزار114پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 ہزار16 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور ایک ہزار 791 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب کے 12 اضلاع میں 964 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 3 ہزار 78 کو انتہائی حساس قراردیا گیاہے۔ ان اضلاع میں لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، راولپنڈی، جھنگ، خوشاب، ملتان، سیالکوٹ، نارووال، رحیم یار خاناور بہاولپورشامل ہیں۔

ECP

local government elections

control room

LG polls 2015

lb polls 2015

Karachi Elections

Local Government Polls

Punjab Election

Tabool ads will show in this div