شہزاد رائے کوقلفی والے کا منفرد اسٹائل بھا گیا: ویڈیو

گلوکارشہزاد رائے کو سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں ایک قلفی فروش کے ٹیلنٹ نے بیحد متاثرکیا ہے۔
ہیرے کی قدرجوہری ہی جانتا ہے کے مصداق شہزاد رائے نے بھی اس خداداد صلاحیت کو پہچانتے ہوئے ٹوئٹرپرقلفی فروش کی تعریف کرتے ہوئے ویڈیو شیئرکی ۔
Wah. Qulfi walay bhai, Kya baat ha کھاۓ بغیر مزا آ گیا pic.twitter.com/YJeimzhboJ
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) June 10, 2021
ویڈیو میں قلفی فروش اپنی پراڈکٹ کی تشہیرانتہائی سریلے اندازمیں گاتے ہوئے کررہا ہے ، قلفی کی اہم خصوصیات اس کا کھوئے اور مکھن سے تیارہونا ہے۔
شہزاد رائے نے اپنی ٹویٹ کے کیپشن میں لکھا '' واہ قلفی والے بھائی، کیا بات ہے۔ کھائے بغیرمزہ آگیا ''۔
یہی نہیں، شہزاد نے ٹوئٹر فالوورز سے یہ بھی پوچھاکہ اگر کوئی جانتا ہے تو بتائے قلفی فروش کا تعلق کہاں سے ہے؟۔
Please share if you know this Qulfi walay bhai.... I am looking for him
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) June 11, 2021
عمار اقبال نامی صارف نے گلوکار کو بتایا کہ چاچا کا تعلق ساہیوال سے ہے۔
Sahiwal main milein gai chacha
— M.Ammar Iqbal Thakur (@MAmmarIqbalThak) June 11, 2021
شہزاد رائے کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس ٹیلنٹ سے خوب متاثر ہوتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔
بچوں کے ساتھ زیادتی اورچائلڈ لیبرسمیت مخلتف سماجی موضوعات پر آوازاٹھانے والے شہزاد رائے اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
شہزاد رائے '' زندگی ٹرسٹ '' کے بینر تلے ملک میں تعلیمی معیار بہتربنانے اور سرکاری اسکولوں میں اصلاحات لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہیں خدمات کے اعتراف میں 2015 میں تمغہ امتیاز اور 2018 میں ستارہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے۔