فردوس عاشق اعوان کیخلاف مقدمہ درج کراؤں گا،قادرخان مندوخیل

پیپلزپارٹی کے رہنما قادرخان مندوخیل کا کہنا ہے کہ وہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کروا کر کرمنل کیس کریں گے ان پر حملہ کیا گیا ہے۔ سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے قادرمندوخیل کا کہنا تھا کہ پروگرام کے دوران فردوس عاشق نے مجھے گالیاں دی جس پر چینل کو بریک لینا پڑا لیکن وہ اس کے بعد بھی گالیاں دیتی رہیں۔ قادرخان مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ جب میں باہر نکل رہا تھا تو فردوس عاشق اعوان نے مجھے پیچھے سے کالر سے پکڑا جس پر مجھے جلدی سے دوازہ کھول کر گاڑی کی طرف جا کر خود کو بچانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام واقعے کے گواہ چینل کے ملازمین ہیں میں اونچی آواز میں بولتا ہوں مگر کوئی بدتمیزی نہیں کی کرپشن پر بات کرنا کونسی بدتمیزی ہے۔ قادرمندوخیل کا کہنا ہے کہ تمام وکلاء اور مزدور تنظیموں نے واقعہ کی مذمت کی ہے اور سنا ہے کہ پارٹی کے اندر بھی انہیں تنبیہ کی گئی ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اپنی روایات کی وجہ سے میں چپ رہا اور خاتون ہونے کے ناطے فردوس عاشق کو جواب نہیں دیا اور اپنے غصے پر کنٹرول کیا۔ قادرخان کا کہنا تھا ک سپریم کورٹ کا وکیل اور انسانی حقوق کا عملبردار ہوں میں کسی کو گالی نہیں دے سکتا۔ اگر فردوس عاشق اعوان اپنی حرکت پر شرمندہ ہے تو میں معاف کرنے کےلیے تیارہوں۔ انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے قانونی نوٹس بھیجا ہے اب عدالت میں بات کریں گے گالیاں مجھے دی گئیں اور تھپڑ مجھے مارا گیا ہے ان کے پاس میرے خلاف کیا ثبوت ہے۔