ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12رنز سے شکست دیدی

عمران خان نے 3، عمران طاہر نے 2 وکٹیں لیں

پاکستان سپر لیگ 6 کے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی۔ بابر اعظم 85 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ عمران خان نے 3 اور عمران طاہر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل 6 کے 17ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، ملتان سلطانز نے جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے ابتداء سے ہی محتاط انداز اختیار کیا، بابر اعظم نے انتہائی سست روی سے بیٹنگ کی، وہ 63 گیندوں پر 85 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تاہم اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلاسکے، چیڈ وک والٹن 35 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز تھے۔

کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی اور 12 رنز سے میچ ہار گئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمران خان نے 3 جبکہ عمران طاہر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز کے رائیلی روسو کو 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہتری کھلاڑی قرار دیا گیا۔

KARACHI KINGS

Multan Sultans

PSL6

PAKISTAN SUPER LEAGUE 6

Tabool ads will show in this div