ترسیلات زر میں اضافہ، کرنٹ اکاونٹ میں سرپلس

ترسیلات زر 29 ارب روپے ہونے کا امکان
فائل فوٹو

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ میں 77 کروڑ 30 لاکھ کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔

جمعرات 10 جون کو اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب 50 کروڑ روپے کی ترسیلات زر ملک میں بھیجی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 11 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 26 ارب 74 کروڑ کی ترسیلات زر بھیجی گئی اور ترسیلات زر 29 ارب روپے ہونے کا امکان ہے، جب کہ گزشتہ 10 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ میں 77 کروڑ 30 لاکھ کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔

نوٹ: قومی اقتصادی سروے ہر سال بجٹ سے ایک روز قبل  پیش کیا جاتا ہے جس میں حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں ناکامیوں اور کامیابیوں سمیت ملک کی معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

DOLLARS

Overseas Pakistani

Tabool ads will show in this div