ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ 6 کے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا ہے، رائیلی روسو 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ خوشدل شاہ نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ابوظہبی میں پاکستان سپر لیگ 6 کے 16ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ محمد رضوان 29، صہیب مقصود 31 اور رائیلی روسو 44 بنا کر آؤٹ ہوئے، خوشدل شاہ نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز کی جانب سے تھسارا پریرا نے 2، عماد وسیم اور وقاص مقصود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان سپر لیگ 6 ملکی گراؤنڈ پر شیڈول تھا تاہم ابتدائی کچھ میچز کے بعد کرونا وائرس کی وباء میں اضافے پر مقابلے روک دیئے گئے تھے، بعد ازاں ایونٹ متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا تھا۔
کراچی کنگز کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، نجیب اللہ زردان، تھسارا پریرا، مارٹن گپٹل، چیڈوک والٹن، قاسم اکرم، وقاص مقصود، محمد عامر، ارشد اقبال۔
ملتان سلطانز میں محمد رضوان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، صہیب مقصود، رائیلی روسو، شمرون ہیٹمائر، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، سہیل خان، عمران طاہر، عمران خان اور شاہنواز دہانی شامل ہیں۔