منال خان نے 70 لاکھ فالوورز کو مدعو کرلیا

منال اوراحسن نے شادی کارڈ شیئرکیا

اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے فالوورز کیلئے منگنی کا دعوت نامہ شیئرکرتے ہوئے مداحوں کو مدعو کیا ہے۔

سفید اور فیروزی کنٹراسٹ میں اس کارڈ کے ٹائٹل پر دونوں کا نام درج ہے۔

انسٹاپر دونوں نے  کارڈ کی ایک ہی تصویر 2 الگ کیپشنز کے ساتھ شیئرکی، منال نے کیپشن میں لکھا '' آپ سب مدعو ہیں ''۔

جہاں منال نے اپنے تمام فالوورز کو مدعو کیا وہیں احسن نے کیپشن میں منال سے اظہارمحبت کرتے ہوئے لکھا '' میرا دل اب ہمیشہ کیلئے تُم سے جُڑا ہے''۔

احسن کے اس اظہارپرمنال نے بھی جواب میں لکھا '' ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ببز ''۔

دونوں کی پوسٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے شوبزساتھیوں نے مبارکباد کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

منال اور احسن کی بات 18 مئی کو پکی ہوئی تھی، یہ جوڑی تقریبا 2 سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال ویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپنے تعلق کو واضح کیا تھا۔

یہ جوڑی سال 2017 میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل پرپرچھائی میں ایک ساتھ کام کر چکی ہے۔

aiman khan

Minal Khan

AHSAN MOHSIN IKRAM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div