پی ایس ایل6: آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پہلا میچ میں کراچی کنگزاور ملتان سلطانز مدمقابل آئیں گے
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے دوسرے مرحلے میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل سیزن 6 میں آج کا پہلا میچ شام 6 بجے ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر باالترتیب پانچویں اور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

پی ایس ایل کا آج کا دوسرا میچ رات 11 بجے شروع ہوگا جس میں لاہور قلندر کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا۔ پشاور زلمی کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ اس وقت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 144 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔

لاہور قلندرز کو اننگز کے آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے۔ قلندرز کے بلے باز راشد خان نے دباؤ میں آئے بغیر بہترین بلے بازی کی اور ٹیم کو میچ میں فتح دلا دی۔

KARACHI KINGS

Multan Sultan

KKvMS

PSL2021

PSL 6

LQvPZ

Tabool ads will show in this div