لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

سہیل اختر نے 40 اور ٹم ڈیوڈ نے 23 رنز بنائے

پاکستان سپر لیگ 6 کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ سہیل اختر نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان سپر لیگ 6 کرونا وائرس کی وباء کے باعث متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔

ابوظہبی میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے۔

مزید جانیے: اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کو 144 رنز کا ہدف

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان سہیل اختر نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، محمد حفیظ نے 29 رنز بنائے، ٹم ڈیوڈ 23 رنز اور راشد خان 15 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 2، فہیم اشرف، فواد خان اور شاداب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

lahore qalandars

ISLAMABAD UNITED

PSL6

Tabool ads will show in this div