بلدیاتی انتخابات: حکومت کا بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ذمہ داری لینے سے انکار

 


اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ذمے داری لینے سے انکار کردیا، الیکشن کمیشن نے سیکریٹری کابینہ سے تحریری جواب طلب کرلیا۔


بلدیاتی انتخابات کیلئے حکومت نے مقررہ مدت میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے معذرت کرلی ہے۔


ذرائع کے مطابق سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مقررہ وقت میں 41 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنا ناممکن ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے سیکریٹری کابینہ کو تحریری جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔


ذرائع بتاتے ہيں کہ سیکریٹری کابینہ نے آج صبح سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات ميں بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے معذرت کی تھی۔ سماء

کی

کا

سے

Video

soldier

lost

street

لینے

wto

Tabool ads will show in this div