آفریدی کی انجری ملتان سلطانزکیلئے دھچکا ہے، عمران طاہر

ٹیم انکی صحتیابی کےلیے دعاگو ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے عمران طاہر کا کہنا ہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی کا ٹیم میں نہ ہونا ملتان سلطانز کےلیے بڑا دھچکا ہے۔

سماء کے پروگرام نیادن میں انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے بتایا کہ شاہد آفریدی کا انجری باعث ملتان سلطانز کی ٹیم میں نہ ہونا ملتان کےلیے بڑا دھچکا ہے، شاہد آفریدی کا تجربہ کھیل کے دوران ٹیم کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ سلطانز کی ٹیم انکی صحتیابی کےلیے دعاگو ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں کافی نوجوان کرکٹرز ہیں جو ٹیم کمبینیشن بنانے میں فائدہ مند ہوسکتے ہیں۔ شاہنواز دھانی، سہیل خان، سہیل تنویر، عثمان قادر اور عمران خان جیسے بولرز دستیاب ہیں، یہ کپتان پر منحصر ہے وہ کس ٹیم کیخلاف کس کھلاڑی کو سلیکٹ کرتا ہے۔

 ملتان سلطانز کےلیے پی ایس ایل میں میرا تیسرا سیزن ہے جس پر سلطانز کی منجمنٹ کا شکرگزار ہوں، ٹیم میں تمام کھلاڑی ایک فیملی کی طرح ہیں۔ قرنطینہ بطور کھلاڑی بلکل بھی آسان نہیں لیکن بدقسمتی سے اب یہ ہماری زندگی کا حصہ ہے، کھلاڑی کو دماغی طور پر مضبوط ہونا چاہیے۔

عثمان قادر کے سوال پر عمران طاہر کا کہنا تھا کہ عثمان قادر میرے سامنے کرکٹ سیکھ کر بڑا ہوا ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ جو تجربہ حاصل کیا ہے وہ عثمان کو بتاؤں تاکہ وہ مجھ سے زیادہ بہترین بولر بن سکے، عثمان خود بھی سیکھنے کی کوشش کرتا ہے اور بہت محنت کررہا ہے۔

عمران طاہر کا کہنا تھا کہ ’میں بطور کرکٹر مرحوم عبدالقادر کے پاس بولنگ سیکھنے جاتا تھا اور انہیں کی طرح بننا چاہتا تھا اس لیے وہ بالنگ میں وہ میرے رول ماڈل تھے‘۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل6 کے بقیہ میچوں کا آغاز 10جون سے کرے گی جہاں وہ کراچی کنگز کے مدمقابل آئے گی۔

Multan Sultans

PSL6

PSL2021

Tabool ads will show in this div