ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ

بجلی کے شارٹ فال کا دورانیہ بڑھ گیا
Electricity فوٹو: اے ایف پی

ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کے بعد بجلی کا شارٹ فال کا دورانيہ بڑھنے سے مختلف شہروں ميں لوڈشيڈنگ شروع ہوگئی ہے۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق ملک بھر میں یومیہ 4 سے 8 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث 3000 میگاواٹ پیداوار کم ہوگئی اور مجموعی طور 4ہزار میگاواٹ شاٹ فال کا سامنا ہے۔ بجلی کی پیداوار 19 ہزار ہے جبکہ طلب 23 ہزار میگاواٹ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے بھی زائد ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر تونائی حماد اظہر نے کہا تھا کہ پاکستان کے پاس 2023ء میں ضرورت سے 50فیصد زائد بجلی ہوگی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ خیبرپختونخوا میں کچھ فیڈرز پر 80 فیصد لوگ بجلی کا بل نہیں دے رہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ زیادہ چوری والے علاقوں ميں اے بی سی کیبلز لگائیں گے۔

load shedding

Tabool ads will show in this div