اہم خبر: پاکستان میں کروناکیسز میں بتدریج کمی

بدھ 9 جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔
ملک میں کرونا کیسز کی شرح ڈھائی فيصد تک رہ گئی۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 77افراد انتقال کرگئے، مجموعی طور پر اموات 21ہزار 453 ہوگئیں۔
کینیڈا میں پاکستانی خاندان کی دہشتگرد حملے پر وزيراعظم اور اپوزيشن رہنماؤں کی شرکت، جسٹن ٹروڈو نے واقعے کو دہشتگردی قرار ديا۔ انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبيا اور نسلی تعصب ايک حقيقت ہے۔ اکٹھے آگے بڑھنے کا راستہ نکاليں گے۔
برطانيہ ميں بھی مسلمانوں سے نفرت کا ايک اور واقعہ، برمنگھم میں پاکستانی نژاد مسلم فیملی کو دو برطانوی نوجوانوں نے گالياں اور جان سے مارنے کی دھمکياں ديں۔ فيملی کی شکايت پر پوليس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرليا۔
فرانس ميں شہری نے آزادی اظہار رائے کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون کو تھپڑ مار دیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والے شخص سميت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔
وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں پہلے ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر ضلع میں ون ونڈو احساس سينٹرز کھولے جائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ6 میں آج اسلام آباد يونائيٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ابوظہبی میں مدمقابل آئیں گی۔