کراچی: میکسیکن خاتون بچے سمیت بازیاب

خاتون کا شوہر و سسرالیوں پر تشدد کرنےکا الزام
[caption id="attachment_2175424" align="alignnone" width="800"]Karachi Police فائل فوٹو[/caption]

کراچی ميں پولیس نے مبینہ طور پر حبس بیچا میں رکھی گئی ایک میکسیکن خاتون اور ان کے بچے کو بازیاب کرلیا۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی قونصل خانے کي درخواست پر کی گئی جس کے دوران غيرملکی خاتون اور ان کے بيٹے کو لانڈھی کے علاقے سے بازياب کراليا گیا۔ غيرملکی خاتون نے سن 2017 میں ایک پاکستانی سےشادی کی تھی تاہم ان کا الزام ہے کہ ان پر شوہر اور سسرال والے تشدد کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے ملک واپس جاناچاہتي ہیں۔ ان کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Tabool ads will show in this div