کینیڈین وزیراعظم نے مسلم خاندان کا قتل دہشتگرد حملہ قرار دیدیا

یہ حادثہ نہیں دہشت گرد حملہ تھا

کینیڈا کے وزیراعظم نے ٹرک حملے کے واقعہ کو دہشت گرد حملہ قرار دے دیا ہے۔ جسٹن ٹروڈو کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ دہشت گرد حملہ تھا۔

کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کا کہنا تھا کہ واقعہ نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ حادثہ نہیں بلکہ دہشت گرد حملہ تھا۔ مذہبی منافقرت کی ہمارے معاشرے میں کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ایوان نمائندگان سے خطاب میں کینیڈین وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم اونٹاریو کے شہر لندن میں اسلاموفوبیا کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں جس میں پاکستانی نژاد خاندان کے چار افراد کی موت ہوئی۔ مرنے والے افراد کے لیے دعائیں اور ان کے خاندان سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اس طرح کے واقعات عالمی برادری کو بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے لیے مزید کام کرنے کی طرف بڑھنے کو ابھارتے ہیں۔

اس موقع پر کینیڈین پارلیمنٹ میں متاثرہ خاندان سے اظہار یکجتی اور واقعہ پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

اہل علاقہ کی جانب سے جائے وقوعہ پر مرنے والوں کی یاد میں پھول بھی رکھے گئے۔

لندن کے میئر نے شہر میں پرچم 3 روز تک سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا جہاں 4 لاکھ افراد کی آبادی میں 30 سے 40 ہزار مسلمان مقیم ہیں۔

MUSLIMS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div