فرانسیسی صدر میکروں کو شہری نے تھپڑ مار دیا
سیکیورٹی اہلکاروں نے 2 افراد کو حراست میں لے لیا
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں کو ایک شخص نے تھپڑ مار دیا، جس کے بعد سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں جنوبی علاقے کے دورے پر تھے جہاں سڑک پر بڑی تعداد میں لوگ بھی موجود تھے، اس موقع پر وہ لوگوں سے ہاتھ ملانے کیلئے بڑھے تو ایک شخص نے فرانسیسی صدر کے منہ پر تھپڑ مار دیا۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری آگے بڑھ کر اس شہری کو فرانسیسی صدر کیخلاف مزید کسی اقدام سے روک دیا، تھپڑ مارنے والے شخص سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
Emmanuel Macron
تبولا
Tabool ads will show in this div