کیٹگری سی ممالک سےبغیراجازت مسافروں کی پاکستان آمد پرسول ایوی ایشن کاایکشن

فلائی دبئی کی پرواز سے 9 ایرانی مسافردبئی سے سیالکوٹ پہنچے تھے

سفری پابندی کے باوجود کیٹگری سی ممالک سے بغیر اجازت مسافروں کی پاکستان آمد پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایکشن لے لیا ہے۔

ترجمان سی اے اے نےبتایا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرغیر ملکی ایئر لائن فلائی دبئی کیخلاف کارروائی کرتےہوئے ایک پرواز کا اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔

ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کیٹگری سی ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہے۔ فلائی دبئی کی جانب سے یہ ایس او پی کی دوسری خلاف ورزی ہے۔ اس لئے 11 جون کو دبئی سے سیالکوٹ کی فلائی دبئی کی پرواز کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

ایئر لائن  سی اے اے کی ہدایات نظر انداز کرتے ہوئے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی ہے۔ مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر فلائی دبئی کی پرواز سے 9 ایرانی مسافر دبئی سے سیالکوٹ پہنچے تھے۔

COVID NEWS

Tabool ads will show in this div