ڈینگی سے لاہور میں ایک اور مریض جاں بحق، پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی

اسٹاف رپورٹ


لاہور : لاہور ميں مہلک مچھر ايک اور مريض کی جان لے گيا، پنجاب ميں ڈينگی سے ہلاکتوں کی مجوعی تعداد 10 تک جاپہنچی، 75 نئے کيسز بھی سامنے آگئے۔


پنجاب میں ڈينگی سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، لاہور کے نجی اسپتال ميں زيرعلاج 37 سالہ تنزيلا رحمان بھی دم توڑ گئی۔


رواں سال اب تک 10 افراد مہلک مچھر کا شکار بن چکے ہيں۔


محکمہ صحت نے پنجاب میں مزید 75 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق کی ہے۔


رپورٹ کئے گئے مریضوں ميں سے 41 کا تعلق لاہور اور 34 کا راولپنڈی سے ہے۔


صوبے میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1305 ہوگئی ہے۔  سماء

اور

میں

لاہور

کی

سے

transport

ساؤتھ ایشیاء

ایک

Charlie Hebdo

style

filter

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div