چینی باشندے نے کشمیری خاتون سےشادی کرلی

دونوں چترال کی کمپنی میں کام کرتے ہیں

اپر چترال کے گاؤں میں کام کرنے والے چینی باشندے نے اسلام قبول کرکے کشمیری خاتون سے نکاح کرلیا۔

دونوں کی شادی اپر چترال کے گاؤں کشم میں ہوئی۔ جہاں دونوں ایک نجی کمپنی میں کام کرتے ہیں۔

دونوں میاں بیوی کشم کے مقام پر معدنیات نکالنے والی کمپنی کے ملازم ہیں۔ اسلام قبول کرنے سے پہلے چینی باشندے کا نام ژوہینگشو تھا۔ جب کہ کشمیری خاتون کا نام اقراء ہے۔

شادی سے قبل ژوہینگشو نے اسلام قبول کیا جس کے بعد شادی کی سادہ اور مختصر مگر پروقار تقریب بھی ہوئی۔

چینی باشندے نے مولانا شمشیر الدین سے اسلامی درس لیا اور اسلام قبول کیا، جس کے بعد ان کا اسلامی نام محمد معاویہ رکھا گیا۔ مولانا شمشیر نے ہی جوڑے کا نکاح بھی پڑھایا۔

ISLAM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div