ٹرین حادثہ ریلوے اہلکاروں کی بدانتظامی کےباعث ہوا،فردوس

لواحقین اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے پر پوری قوم افسردہ ہے۔ ریلوے اہلکاروں کی بدانتطامی حادثے کا باعث بنی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے پر پوری قوم افسردہ ہے۔ المناک حادثے کے باوجود اپوزیشن سازیشں کر رہی ہے۔ سندھ حکومت کو اس حادثے پر سیاست نہیں کرنی چاہیئے۔

فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر حادثے کا ذمہ دار ریلوے اہلکاروں کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ریلوے اہلکاروں کی بدانتطامی حادثے کا باعث بنی ہے۔

حادثے کے متاثرین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ زخميوں کو 50 ہزار سے 3 لاکھ تک امداد دی جائے گی۔ جب کہ المناک حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے حادثات کا حل صرف ایم ایل ون ہے۔ ایم ایل ون کی موجودگی میں ایسے حادثات نہیں ہوتے۔ وزیراعظم ایم ایل ون مںصوبے کی منظوری دے چکے ہیں۔

TRAIN ACCIDENT

FIRDOUS ASHIQ AWAN

Tabool ads will show in this div