گھوٹکی حادثہ: وزیرریلوے نے انکوائری رپورٹ فوری طلب کرلی

گھوٹکی ٹرین حادثے میں 36افراد جاں بحق ہوئے
فوٹو: ریڈیو پاکستان
فوٹو: ریڈیو پاکستان
فوٹو: ریڈیو پاکستان

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے 24گھنٹے میں گھوٹکی حادثے کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے گھوٹکی حادثے کی فوری انکوائری کا حکم دیا ہے جبکہ 24 گھنٹے میں حکام کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے سے گھوٹکی ٹرین حادثہ کے بارے دریافت کیا، اعظم سواتی نے وزیراعظم کو ابتدائی معلومات فراہم کیں۔

وفاقی وزیر ریلوے ہنگامی طور پر ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد سے گھوٹکی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، جو کچھ دیر میں جائے حادثہ پر پہنچ جائیں گے۔

اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثہ بڑا واقعہ ہے جس میں 30 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں، انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن زخمیوں کے علاج معالجہ کی نگرانی خود کروں گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے کی خود ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 36 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔

گھوٹکی:مسافر ٹرنیں آپس میں ٹکراگئیں، 36افراد جاں بحق

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلیے ريتی رولر ہيلتھ سينٹر، ڈہرکی ميرماتھيلو اور اوباڑہ کے اسپتال منتقل کرديا گيا ہے۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طب میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

مراد علی شاہ، عثمان بزدار کا گھوٹکی ٹرین حادثے پر اظہار افسوس 

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کای ہے جبکہ زخمی افراد کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنرسکھر کو فون کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کومتحرک کرنےکی ہدایت کردی ہے، ان کاکہنا ہے کہ ہیوی مشینری کا انتظام کرکے مسافروں کو نکالنےکا بندوبست کیا جائے جبکہ زخمیوں کو علاج کےلیے قریبی اسپتالوں میں انتظام کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثےمیں انتقال کرنے والوں کے جسد خاکی کور کرکے آبائی علاقے میں بھیجے جائیں جبکہ مسافروں کیلئےعارضی رہائش اور کھانے پینے کا انتظام کیا جائے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ سے مکمل تعاون اور سپورٹ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، غم کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑےہیں۔

RAILWAY

cm punjab

cm sindh

AZAM KHAN SWATI

minister railway

Ghotki Incident

Tabool ads will show in this div