لاہور: گاڑی کی ٹکر سے کانسٹیبل زخمی، ڈرائیور گرفتار

ملزم تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Range Rover Accident PKG 06-06

لاہور ميں کانسٹيبل کو گاڑی کے نيچے کچل کر زخمی کرنے والے ڈرائيور کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اتوار 6جون کو پوليس نے ملزم حمزہ جاوید کو اسپيشل مجسٹريٹ کے روبرو پيش کیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز گاڑی کا ڈرائیور مال روڈ پہ واقع ہوٹل میں خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرکے جھگڑ کر نکلا تو تھانہ ریس کورس کے اہلکار منور خان نے کنال روڈ پر واقع انڈر پاس میں گاڑی کو روکا۔

گاڑی روکنے کے بعد ڈرائیور اور اہلکار میں ہاتھا پائی ہوتی رہی جبکہ اس دوران اہکار گاڑی کے اندر گھسا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی اور کانسٹیبل گاڑی کے ٹائر کے نیچے آگیا۔

موقع پر موجود افراد نے اہلکار کو نکالا تو ڈرائیور گاڑی لیکر دوبارہ فرار ہوگیا۔ گارڈن ٹاؤن کے قریب جاکر گاڑی کے نیچے پھنسی موٹر سائیکل کی وجہ سے آگ لگ گئی اور گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔

پولیس نے ڈرائیور حمزہ جاوید کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Tabool ads will show in this div