الیکشن کمیشن تجربہ کار ہے بیلٹ پیپر خود چھاپ لے، اسحاق ڈار

اسٹاف رپورٹ


حکومت نے 50 کروڑ بیلٹ پیپرز 25 دن میں چھاپنے سے انکار کرديا ہے، وفاقی وزير خزانہ اسحاق ڈار نے ٹکا سا جواب ديتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تجربہ کار ہے پيپر خود چھاپ لے جبکہ الیکشن کمیشن نے 3 صوبوں کی انتخابی فہرستیں منجمد کردی ہيں، جس کے بعد بلدیاتی انتخابات تک کوئی بھی ووٹ تبدیل یا درج نہیں ہوسکے گا۔


 


اليکشن کميشن بلدياتی انتخابات کیلئے تیار ہے ليکن حکومت نے بيلٹ پيپرز کی چھپائی سے انکار کردیا، اسلام آباد ميں اليکشن کميشن حکام سے ملاقات کے بعد وزير خزانہ نے ٹکا سا جواب دے ديا، کہتے ہيں کہ بيلٹ پيپر 20 سے 25 دن ميں نہيں چھاپے جاسکتے، حکومت اس عمل میں شامل ہوئی تو سوال اٹھیں گے، اليکشن کميشن تجربہ کار ہے، پيپر خود چھاپ لے۔


ادھر الیکشن کمیشن ذرائع بتاتے ہيں کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد بلوچستان، سندھ اور پنجاب کی انتخابی فہرستیں منجمد کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے الیکشن کے انعقاد تک نئے ووٹ درج یا تبدیل نہیں ہوسکیں گے،الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کی انتخابی فہرستیں منجمد نہیں کییں۔


پنجاب میں 4 کروڑ 93 لاکھ، سندھ میں ایک کروڑ 90 لاکھ اور بلوچستان میں 34 لاکھ ووٹرز ہیں۔


انتخابات کی تياری کے سلسلے ميں پنجاب نے ریٹرننگ افسران کی فہرست بھی الیکشن کمیشن کو بھجوادی ہے، درخواستوں کی سماعت کیلئے ججز کے نام بھی دیئے گئے ہیں، فہرست میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعداد 39 ہے۔  سماء

paypal

hezbollah

gulf

atp

Tabool ads will show in this div