پنجاب میں مزارات کھول دیئے گئے
پندرہ روزبعد صورتحال کادوبارہ جائزہ لیا جائیگا

محکمہ اوقاف پنجاب کے اعلان کے بعد صوبے بھر میں مزارات کو کھول دیا گیا ہے۔
محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں زائرين کو مزارات پر ايس او پيز کی مکمل پابندی کرنا ہوگی۔
مزارات کھولنے کا حکم15جون تک نافذ العمل رہے گا۔ تاہم 15جون کو دوبارہ حالات کے مطابق نيا نوٹی فیکشن جاری کيا جائے گا۔
نوٹی فیکیشن کا اطلاق پنجاب بھر کی تمام چھوٹی بڑی درگاہوں، تمام مزارات پر ہوگا۔

قبل ازیں صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے داتا دربار لاہور کا دورہ کیا اور کرونا وائرس سے متعلق نافذ العمل ایس او پیز کا جائزہ لیا۔