مظفرگڑھ :حساس ادارے کا جعلی افسر گرفتار

سب انسپکٹر کو دھمکی دے کر اپنے ساتھی کا مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا

مظفرگڑھ میں حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر پولیس کو دھمکانے کے الزام  میں محمد حسین عرف منا شیخ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق منا شیخ بلوچستان کے رہائشی کے نام پر موبائل فون سم نکلوا کر استعمال کررہا تھا۔ اس سم سے ملزم نے حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر تھانہ سول لائن کے سب انسپکٹر کو ٹیلی فون کیا اور سب انسپکٹر کو دھمکی دے کر اپنے ساتھی کا مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر کئی سرکاری دفاتر اور افسران کو فون کرتا اور دھمکاتا رہتا تھا۔ میاں محمد حسین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

میاں محمد حسین نے 2018ء کے انتخابات میں این اے 182 اور پی پی 270 سے انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لیا تھا۔ انھوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 4 کھرب روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کرکے شہرت حاصل کی تھی۔

MUZAFFARGARH

Tabool ads will show in this div