یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر نے بڑی کامیابی حاصل کرلی
ارسلان نے حال ہی میں ایکٹنگ ڈیبیو کیا ہے
حال ہی میں نشر کئے جانے والے مقبول ڈرامے چپکے چپکے میں ایکٹنگ ڈیبیو کرنے والے ارسلان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ۔
اداکار ارسلان نصیر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 10 لاکھ ہوگئی ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے جہاں خوشی کا اظہار وہیں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹس کیں جس کے باعث سی بی اے آرمی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔
And we are number 1 :) love you #cbaArmy ?❤️❤️❤️#CBA #CBAhits1million pic.twitter.com/0h108YD5an
— Arslan Naseer - CBA (@ArslanNaseerCBA) June 4, 2021
واضح رہے کہ یوٹیوبر سے اداکار بننے والے ارسلان نصیر نے پہلے ہی ڈرامے میں مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔