اسلام آباد:نجی تعلیمی ادارے7جون سےکھولنےکافیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی تعلیمی اداروں کو کھولنے کیلئے 7 جون کی تاریخ دے دی گئی ہے۔ پیرا نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔
خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی نجی تعلیمی ادارے 7 جون سے کھولنے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے۔
وزارت تعلیم کے ذیلی ادارے پیرا نے نوٹی فیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہونگے۔
اس سے قبل پیرا نے اعلان کیا تھا کہ نویں اور دسویں جماعت کا انگلش ، اسلامیات ، مطالعہ پاکستان اور اردو کا امتحان نہیں ہوگا، تاہم باقی جو چار مضامین ہیں ان کے امتحان ہوں گے۔
پیرا کے مطابق گیارہویں اور بارہویں کے لازمی مضامین مطالعہ پاکستان ، انگلش، اردو اور اسلامیات کے امتحانات نہیں ہوں گے۔
نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ متعلقہ بورڈز اپنے شیڈول کے مطابق جاری کریں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 7 جون سے صوبے بھر کے تمام اسکولز کھولنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ہفتے میں 4 دن کھولے جائیں۔ تعلیمی ادارے میں ایک دن میں50فیصد حاضری ہوگی۔