اٹک: نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ، ڈرائيور جاں بحق

بس پل سے نیچے گرنے پر 28خواتین زخمی

ATTTOCK BUS FIRING STILL 04-06

اٹک میں حسن ابدال کے قریب نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

پوليس کے مطابق فائرنگ کے بعد بس پل سے نیچے گر گئی جس کے باعث 28 خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

حادثے کا شکار بس خواتین کو حسن ابدال سے ہری پور لے کر جا رہی تھی۔ زخمی خواتین بسکٹ فیکٹری میں کام کرتی ہيں۔

زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کرملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ATTOCK

Tabool ads will show in this div