خیبرپختونخوا:سرکاری ملازمین کیلئےکروناویکسین لازمی قرار
جون10 تک تمام ملازمین کوویکسین لگوانے کی ڈیڈ لائن

خیبر پختونخوا حکومت نے لوکل گورنمنٹ ملازمین کیلئے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین پر یہ لازم ہوگا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں، جب کہ ویکسین لگوانے کی اسناد یا سرٹیفیکیٹ بھی متعلقہ دفتر میں جمع کرایا جائے گا۔
جاری نوٹی فیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین 10 جون سے قبل کرونا بچاؤ ویکسین لگوائیں، نہ لگوانے کی صورت میں متعلقہ شخص کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کیلئے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار دی گئی تھی۔