سپریم کورٹ کا خورشید شاہ کو درخواستِ ضمانت واپس لینےکا مشورہ

ہارڈشپ اور تاخیر کے نکات پر ضمانت کا جائزہ ہائیکورٹ لے گی،عدالت

سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کو مشورہ دیا ہے کہ درخواستِ ضمانت واپس لے کر ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیئے کہ عدالت عالیہ سے کیس خارج ہوا تو میرٹ سمیت تمام نکات پر اپیلیں سنیں گے۔ وکیل نے درخواست ضمانت واپس لینے کے لیے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے خورشید شاہ کی درخواست ضمانت  اور بیٹے کی درخواست قبل از گرفتاری پر سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔ خورشید شاہ کی بیگمات کی ضمانت منسوخی پر سماعت بعد میں ہوگی۔

KHURSHEED SHAH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div