اسٹيبلشمنٹ نيوٹرل رہےتو لڑنےکا جواز نہیں، سينئرليگی پارليمنٹيرين
نوازشريف ايک قدم پيچھےآئيں

سابق وزیراعظم میاں نواز شريف نےخود کے بيانيے پر رائے کو ايجنڈے ميں رکھنے کی منظوری دیدی۔
سينئر ليگی رہنماء کا کہنا ہے کہ اگر اسٹيبلشمنٹ نيوٹرل رہے اور انتخابات ميں برابری کا موقع ملے تو لڑنےکا جواز نہيں، چاہتے ہيں شہباز شريف دوقدم آگے اور نوازشريف ايک قدم پيچھےآئيں۔
پنجاب میں مسلم لیگ نون کے صدر رانا ثنا اللہ نے بھی مفاہمتی بيانيے کو کارکنوں کی آواز قرار ديا، قربانياں دے کر ديکھ ليا کہ اسکا فائدہ مخالف جماعت کو ہوتا ہے۔
شہبازشریف نےمشکوک ٹرانزيکشن کاملبہ سليمان شہباز پرڈال دیا
ذرائع کے مطابق نون ليگ کی اکثريت مفاہمتی سياست کے حق ميں رائے دے رہی ہے جبکہ پرويز رشيد اور شاہد خاقان عباسی ابھی بھی سخت موقف کے قائل ہيں۔