بھارتی پروڈیوسر پاکستانی اداکارہ کی شکرگزار کیوں؟

اریبہ حبیب نے ایکتا کپور کی ویب سیریز کی تعریف کی تھی

پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک ابھرتی ہوئی اداکارہ اریبہ حبیب نے ایکتا کپور کی ویب سیریز کی تعریف کی جس کے جواب میں ایکتا نے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ اریبہ حبیب کی تعریف کے جواب میں ایکتا کپور کا رد عمل سامنے آگیا۔

اداکارہ اریبہ حبیب نے ایکتا کپور کی ویب سیریز ’بروکن بٹ بیوٹی فُل‘ کی تعریف کرتے ہوئے ایک انسٹارام اسٹوری شیئر کی تھی۔

اریبہ حبیب نے انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ یہ ایک شاندار اور بہترین کام ہے، جسے سب لوگوں کو لازمی دیکھنا چاہئے۔

اریبہ حبیب کی اسٹوری پر ایکتا کپور نے بھی شکریہ ادا کرنے میں دیر نہیں کی اور اداکارہ کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ’آداب‘ لکھا اور کہا کہ سمندر پار سے آپ کی محبتوں کا شکریہ۔

Ekta Kapoor

Areeba Habib

Tabool ads will show in this div