ملک بھرمیں تمام یونیورسٹیز پیر سےکھل جائیںگی، شفقت محمود

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد تمام یونیورسٹیاں کھولنے کی اجازت دیدی۔
وزیرتعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کوویڈ-19 کیسز میں واضح کمی کے بعد تمام جامعات پیر سے کھول دی جائیں گی۔
All universities are allowed to open from Monday https://t.co/D8SVs7CM5c
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) June 2, 2021
اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 10ویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات 10جولائی کے بعد لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
وفاقی وزیرتعلیم کی زیرصدارات کیے گئے ورچوئل اجلاس میں تمام صوبائی وزراء نے 9ویں 10 دسویں سمیت انٹرمیڈیٹ کے اختیاری مضامین اور ریاضی کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
نویں تا12ویں جماعت کے صرف اختیاری مضامین کاامتحان لینے کافیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا ہمیں تعلیمی اداروں کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ او لیول کے بچوں کے امتحانات جولائی میں ہوں گے، کوئی بھی استاد کرونا ویکسینیشن کے بغیر امتحان نہیں لے سکے گا۔