نویں تا12ویں جماعت کے صرف اختیاری مضامین کاامتحان لینے کافیصلہ

حکومت نے 10ویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات 10جولائی کے بعد لینے کا فیصلہ کرلیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ تمام وزرائے تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف لازمی امتحانات ہی لیے جائیں، پریکٹیکل امتحانات نہیں لیے جائیں گے، بچوں کو تیاری کا موقع ملنا چاہیے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اجلاس میں ہونے والے فیصلے سے متعلق بتایا کہ 9 ویں 10 دسویں کے امتحانات صرف اختیاری مضامین اور ریاضی کا ہوگا۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے بھی صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیے جائیں گے جبکہ ستمبر کے تیسرے ہفتے تک تمام امتحانات کے نتائج آجائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیےجائیں گے۔
شفقت محمود کرونا سے مکمل صحتیاب ہوگئے
وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات کے بعد دیگر طلباء کے امتحانات لیے جائیں گے جس میں پیر کی تیاری کےلیے مناسب وقفہ رکھا جائے گا تا کہ طلباء تیاری کرسکیں۔
نتیجہ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی جب کہ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی جس سے متعلق فیصلےصوبے کریں گے۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ کرونا کی عالمی وبا کے دوران تمام فیصلے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے ساتھ مل کرکیے۔ اس سال کسی طالبعلم کو امتحان کے بغیر گریڈ نہیں ملیں گے تاہم تمام فیصلے متفقہ طور پر کیے جائیں گے۔
آپ کرونا ویکسینیشن کا نادرا سرٹیفکیٹ کیسےحاصل کرسکتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا ہمیں تعلیمی اداروں کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے۔
واضح رہے کہ این سی او سی نے کرونا کے 5 فیصد سے کم والے علاقوں میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی ہے۔