شفقت محمود کرونا سے مکمل صحتیاب ہوگئے

وزیر تعلیم ایک ہفتہ قبل کرونا کا شکار ہوئے تھے
Shafqat On Schools Isb Pkg 24-03 فائل فوٹو

کرونا وائرس کا شکار وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کرونا سے مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں وزیر تعلیم نے لکھا کہ ''میرے گذشتہ دونوں کرونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور آج سے دوبارہ کام پر واپس آرہا ہوں''۔

شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ ''بلاشبہ ويکسی نيشن کی وجہ سے جلد ريکوری ہوئی، ويکسين واضح طور پر کام کر رہی ہے اور مدافعت کا بہترين ذريعہ ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم کا 25مئی کو کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد شفقت محمود نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

شفقت محمود کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ملک میں امتحانات لینے اور اسکولز کھولنے سے متعلق بين الصوبائی وزرائے تعليم کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔

اجلاس میں گرميوں کی تعطيلات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا اور یکساں تعلیمی نصاب سے متعلق امور پر بھی بات ہوگی۔

دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے آن لائن امتحان نہ لینے اور ہر صورت امتحان لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیر تعلیم سندھ نے بھی امتحانات کی تاریخ دے دی ہے۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ميٹرک اور انٹر کے امتحانات جولائی ميں ہوں گے۔

Shafqat Mahmood

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div