لاہور : سنگدل ماں نے تین بچوں کو نہر میں پھینک دیا، لاشیں نکال لی گئیں

اسٹاف رپورٹ


لاہور : لاہور میں سنگدل ماں نے 3 بچے نہر میں پھینک دیئے، لاشیں نہر سے نکال لی گئیں، ورثاء کا کہنا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں۔


مامتا کا خون سفيد ہونے کا دلخراش واقعہ لاہور کے نواحی علاقے برکی ميں پيش آيا، جہاں سنگدل ماں نے اپنے معصوم جگر گوشوں کو پانی کی بے رحم موجوں کی نذر کرديا۔


 ہئير گائوں کی رہائشی رضيہ بی بی اپنی 2 بيٹيوں اور ايک بيٹے کو ساتھ لے کر بی آر بی نہر کے کنارے پہنچی اور تینوں بچوں کو دریا کے تیز پانی ميں دھکا دے ديا، ورثاء کے مطابق خاتون ذہنی طور پر تندرست نہيں۔


واقعے کی اطلاع والد تک پہنچی تو اس کی دنيا ہی لٹ چکی تھی، ريسکيو ٹيموں کی کاوشوں سے 4 سالہ بصيرت، 6 سالہ ايمن اور 7 سالہ غلام حسین کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں۔


 پوليس نے رضيہ بی بی کو جائے حادثہ سے ہی حراست ميں لے ليا، اور اس واقعے سے متعلق بيان لينے کی کوشش بھی کی، ليکن نہ جانے ذہنی معذوری کا اثر تھا يا اپنے جگر کے ٹکڑوں کے کھو جانے کا غم ، رضيہ بی بی ايک بھی لفظ ادا نہ کرسکی۔ سماء

میں

لاہور

کو

نے

Inqilab March

resigns

Afghan

decade

بچوں

crew

لاشیں

Tabool ads will show in this div