جب دپیکا پڈوکون کو برقعہ پہننےکا مشورہ دیا گیا

دیپکا پڈوکون کی شادی کا لہنگا تیار کرنے والے بھارت کے مقبول ترین فیشن ڈیزائنرسبیاساچی نے اداکارہ کو فٹنگ چیک کرنے کیلئے اپنے اسٹور پربرقعہ پہن کرآنے کا مشورہ دیا تھا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ڈیزائنرکا کہنا ہے کہ '' ممبئی اسٹورکےصرف چند افراد جانتے تھے کہ دیپکا یہاں لباس کی پیمائش وغیرہ کے سلسلے میں آتی ہیں اور مجھے ڈر تھا کہ پریس کے لوگ کہیں نہ کہیں موجود ہوں گے''۔
سبیا نے اسی لیے دیپکا کو برقعے میں آنے کا مشورہ دیا لیکن اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرایسا کیا تو وہ پکڑی جائیں گی۔
دیپکا کی شادی کا لہنگا ڈیزائن کرنے کیلئے سبیا کے پاس 6 ماہ تھے اور انہیں اداکاری کی شادی سے متعلق رازداری برقراررکھنے کیلئے ایک کوڈ ورڈ کی ضرورت تھی ، ڈیزائنرکوخوف تھا کہ وہ کام کے دوران اتنے سارے لوگوں میں گھرکراس بات کوچھپا نہیں پائیں گے اس لیے وہ ایک نام لیکرآئے۔
سبیا نے اس مقصد کیلئے سابق برطانوی سُپرماڈل نومی کیمبل کے نام کا انتخاب کیا اور ان کی فیکٹری کے متعدد افراد نے یہی سوچا کہ امریکی ماڈل کسی بھارتی شہزادے سے شادی کرنے والی ہیں۔ نومی متعدد بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ ریمپ پر کام کرچکی ہیں۔
دیپیکا اوررنویر سنگھ کی شادی 2018 میں اٹلی میں ہوئی تھی جس میں صرف ان کی فیملیز اورقریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
سبیا ساچی سے شادی کا لباس ڈیزائن کروانے والی دیپکا ہی نہیں متعدد بھارتی ستارے بھی شادی یا کسی ایوارڈ کی تقریب کیلئے سبیاساچی کی ہی خدمات لیتے ہیں۔