عمران عباس کاحلالہ منیجربننے والے سیدجبران پرتنقید

اداکار نے 4جھوٹی شادیاں کروانےپرغصہ کیاتھا

سال 2021 کے آغاز سے اب تک سوشل میڈیا پر4 شادیاں کروادینے سے پریشان عمران عباس کی پوسٹ پرمزاحیہ تبصرے اداکار سید جبران کو مہنگے پڑے۔

عمران عباس نےفیس بک پوسٹ میں غلظ خبریں پھیلانے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کااظہارکیا تھا۔ فیس بک پرسوشل میڈیا پوسٹس اوریوٹیوب چینلزسے لیے گئے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا ”علیزے شاہ، صبور علی، عشناشاہ اور اب عروہ حسین۔ جنوری 2021 سےلیکر اب تک میری چوتھی شادی۔ یاران بلاگرزکو کوئی اورکام نہیں ہے؟'' ۔

اداکارنے سوشل میڈیا صارفین سے ایسے تمام یوٹیوب چینلز،بلاگرز اور سوشل میڈیا پیجز کو ان فالو کرنے کی درخواست کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کیا ہم ان بلاگرزاور کلک بیٹرزکیخلاف ایکشن لے سکتے ہیں ؟ یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے کہ کسی بھی خاتون کا نام اس کے ساتھی اداکارکے ساتھ جوڑدیا جائے۔

مذکورہ پوسٹ پر اداکار کے مداحوں کے علاوہ شوبزساتھیوں نے بھی تبصرے کیے۔ سید جبران نے لکھا '' علیزے ، صبور، عشنا، عروہ ۔۔ 4 ہوگئیں۔ میرے خیال سے شرعی کوٹہ پورا ہوگیا تیرا''۔

اس بات پرڈرامہ رائٹرساجی گل نے لکھا '' اس بات تو نکاح پرنکاح، اگلی بار حلالہ''، جواب میں سید جبران نے کہا '' اس کی ڈیل ہوگئی ہے میری پہلے ہی عمران سے، میں اس کا حلالہ منیجر ہوں ''۔

اداکار کیشرعی کوٹے والی بات پرعمران عباس نے بھی جواب دیا کہ ''یہ صرف اس سال کا کوٹہ ہے، پچھلے سالوں کے کھاتے الگ ہیں ''۔

شرعی مسئلے ہر ہنسی مذاق دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے سید جبران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے حساس معاملوں پرمذاق نہیں کیا جاتا۔

اس سے قبل 18 مئی کو ٹیلی ایکسپریس نامی یو ٹیوب چینل نے عمران عباس اور عشنا شاہ کی شادی کی خبر چلائی تھی جس پر عشنا نے شادی کی خبر کااسکرین شاٹ عمران عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے مبارکباد دی تھی جس کے جواب میں انہوں نے لکھا ” جلدی میں ہم ایک دوسرے کو بھی بتانا بھول گئے”، تاہم صرف ایک ہفتے بعد ہی اسی یو ٹیوب چینل پردونوں کی طلاق کرا دی گئی۔

اداکار نے شادی کی جعلی ویڈیو چلانے والوں کو فوٹوشاپ ٹھیک سے کرنے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ عمران اور عشنا کی جعلی شادی کیلئے اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے نکاح کے موقع کی تصویر کاانتخاب کیا گیا تھا۔

Urwa Hocane

Ushna Shah

Saboor Aly

SYED JIBRAN

ALIZEH SHAH

IMRAN ABBADS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div