ویڈیو: بھائیوں کے ہمراہ اداکارہ حرا مانی کا ڈانس وائرل

اداکارہ کے ڈانس نے مداحوں کے دل جیت لیے

[video width="1152" height="648" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/05/10000000_3930175687101683_1795969050030490240_n.mp4"][/video]

اداکارہ حرا مانی کی بھائیوں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے دونوں بھائیوں کے ہمراہ ڈانس کررہی ہیں۔

ایک منٹ 10 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں حرا مانی اور اُن کے بھائی بالی ووڈ کے مقبول ترین گانے ’تُو چیز بڑی ہے مست‘ پر بڑے ہی شاندار انداز میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ بہت عرصے کے بعد مجھے میری شادی سے پہلے کا وقت یاد آگیا کہ جب ہم تینوں بہن بھائی شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر ڈانس کرتے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم بہن بھائی چاہے کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہوجائیں، ہم جب بھی اکٹھا ہوتے ہیں تو پھر سے بچپن کی یادوں میں کھوکر بچے بن جاتے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ ماضی میں ہم بہن بھائیوں نے ایک ساتھ بہت ہی اچھا وقت گُزارا ہے اور ہم اپنے آنے والے وقت میں بھی ہمارے خوبصورت ماضی کو نہیں بُھولیں گے۔

حرا مانی نے مزید لکھا کہ آپ کا ماضی مستقبل ہے اور مستقبل ماضی ہے۔

Hira Mani

Tabool ads will show in this div