پانی کاتنازعہ: سندھ حکومت کاضلعی سطح پرمظاہروں کااعلان

سندھ میں پانی کی شدید قلت پر سندھ حکومت نے ضلعی سطحوں پر مظاہروں کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے پنجاب کے دورے کی دعوت کو ٹھکرادی ہے اور پیپلزپارٹی نے احتجاج کو ايوانوں سے نکال کر سڑکوں پر لانے کا فيصلہ کیا جبکہ ضلعی سطح پر مظاہروں کا اعلان کيا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنماء نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ کراچی سميت سندھ بھر ميں ضلعی سطح پر مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے، نثار کھوڑو نے کہا وفاقی حکومت کے خلاف پہلا لاڑکانہ ڈویژن میں ہوگا۔ 5جون کو حیدآباد،7 جون کو میرپورخاص، 9جون کوسکھر،11جون کو شہید بینظیرآباد جبکہ 15 جون کو کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائےگا۔
ملک میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا، ارسا
اس سےقبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پانی کے معاملے پر سندھ کےارکان اسمبلی اور ماہرین کو پنجاب کےدورے کی دعوت دی تھی جسے صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے ٹھکرا دیا۔
سہیل انور سیال کے مطابق سندھ کو رواں سیزن میں 33اعشاریہ ملين ايکڑ فٹ پانی ملناچاہیے تھا مگر 30اعشاریہ 89 ملين ايکڑ فٹ پانی دیاگیا جس کی وجہ سے سندھ کو 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔