پی سی بی کےسخت بایو سیکیور قوائد تیار

جرمانے اور میچز کی پابندی کی سزائیں شامل
فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےلیے سخت بایو سیکیور قوائد تیار کرلیے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ بایو ببل کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک سے 4 میچز کی پابندی جبکہ 25 سے 100 فیصد میچ فیس کے جرمانے کی سزائیں دی جائیں گی۔

اس سے قبل رواں سال مارچ کے مہینے میں کھلاڑیوں کے کرونا کیسز مثبت آنےباعث روکنا پڑگیا تھا جبکہ کراچی میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کی جانب سے بایو ببل قوانین توڑنے کے کئی واقعات سامنے آئے تھے۔

سرفرازاحمد سمیت 6افراد کے ویزے جاری

بایو سیکیور ماڈل کی خلاف ورزی کو تین کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے،ان میں ببل کے اندر معمولی خلاف ورزیاں، سنگین خلاف ورزیاں اور ببل سے باہر جانے یا اس کا ماحول خراب کرنا شامل ہیں۔

پہلی معمولی خلاف ورزی پر انتباہ اور سرزنش کے بعد چھوڑ دیا جائے گا یا25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد ہوگا، غلطی دہرانے یا سنگین خلاف ورزی پر50 سے 75 فیصد میچ فیس کا جرمانہ یا اور ایک سے 3میچز کی پابندی عائد ہوگی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کےکپتان، کھلاڑی ویزے سےمحروم

بایو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر فوری آئسولیشن، قرنطینہ اور پی سی آر ٹیسٹ ہوگا، میچ فیس کا 100فیصد جرمانہ اور2 سے 4 میچز کی پابندی بھی عائد ہوسکےگی۔

UNITED ARAB EMIRATES

PSL 2021

Bio-Secure Bubble

UAE Flight

Tabool ads will show in this div