رواں سال 7 کروڑافراد کو کرونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر

اب تک 70 لاکھ افراد کو ویکسین لگ چکی،اسد عمر
CORONAVIRUS, PAKISTAN فائل فوٹو

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھر میں 70 لاکھ لوگوں کو ویکسن لگائی جاچکی ہے اور رواں سال کے احتتام تک 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

اسلام آباد میں این سی او سی اجلاس کے بعد پرپیس کانفرنس سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ سے قبل اتنی تعداد میں ویکسی نیشن کرنا چاہتے ہیں تاکہ عید الفطر کی طرح کسی قسم کی بندشیں نہ لگانی پڑیں۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ رمضان کے آخری عشرے میں سخت اور مشکل فیصلے کرنے پڑے مگر اس کا اچھا اثر یہ ہوا کہ ہمیں جس خطرناک صورتحال کا سامنا تھا اس حساب سے مثبت کیسز نہیں آئے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ رمضان میں کیسز کی شرح 10 سے 11 فیصد کے درمیان تھی جبکہ اب 4 سے 5 کے درمیان ہے تاہم سندھ میں کرونا وباء کا پھیلاؤ زیادہ ہے اس لیے وہاں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن صرف دفاعی حکمت عملی ہے اس مشکل صورحال سے نکلنے کا واحد طریقہ ویکسی نیشن ہے اور جن ممالک میں ویکسین نیشن ہوگئی ہے وہاں صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کروناویکسینیشن،18سال سے زائدعمر کے افراد کیلئےتاریخ کا اعلان

اسدعمر کا کہنا تھا کہ ویکیسن کی کروڑوں خوراکیں آرہی ہیں اور جون کے مہینے میں ایک کروڑ ویکسینز پاکستان پہنچ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور ملک بھر میں وہ تمام جو افراد طبی لحاظ سے ویسکین لگانے کے اہل ہیں انہیں مفت ویکسین پہنچانا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مزید جانیے: پنجاب اورخیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

اسدعمر کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام کاروباری اور سماجی طبقات کو ویکسین سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں منگل کو میڈیا پرسنز سے ملاقات بھی رکھی گئی ہے جس کے بعد کاروباری افراد اور علماء کرام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی تاکہ ویکسین سے متعلق عوام میں آگاہی بڑھائی جاسکے۔

NCOC

Coronavirus Vaccine

COVID NEWS

Tabool ads will show in this div